دنیا کو اسلام کا پرامن چہرہ دکھانا چاہتے ہیں، عمران خان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کو اسلام کا پرامن چہرہ دیکھانا چاہتے ہیں اوردین کا مثبت تاثر پھیلانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امورنورالحق قادری سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشائخ اورعلما کے ساتھ مسلسل بذاتِ خود رابطے میں رہیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِاطلاعات چوہدری فواد حسین بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نے وزیرِاعظم کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ کی سیرت طیبہ کے پیغامِ رحمت کو اپنی آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستِ مدینہ کے قیام کے لیے علما کرام اور دینی طبقات سے مشاورت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیرتِ مبارکہﷺ کے حوالے سے تحقیقی اورتصنیفی کام کو حکومت کی سرپرستی میں فروغ دیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادِ امت اور بین الامذاہب ہم آہنگی کی مہم کو تیز کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے آئندہ 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس حوالے سے تمام صوبوں کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔

اس ضمن میں اسلام آباد میں دو روزہ ختمِ نبوت انٹرنیشنل کانفرنس کے اہتمام کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جس میں امام کعبہ، جامعہ الاظہر کے وائس چانسلر، شام کے مفتی، عراق اور تیونس کے علما کرام کو حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں