کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

کراچی: شہرقائد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پرگرینڈ تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی

اطلاعات کے مطابق گرینڈ آپریشن کا آغاز کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سے شروع کیا گیا تاہم دیگر علاقوں میں بھی کارروائی کی گئی۔

آپریشن میں کراچی میٹروپولیٹن کارپورریشن، ڈی ایم سی ساوتھ ، کے ڈی اے اور کنٹونمنٹ بورڈ نے مشترکہ طور پرحصہ لیا جبکہ اس موقع  پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

کارروائی کے خلاف  متاثرین نے ٹائر جلا کراحتجاج کیا اور انتظامیہ کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اداروں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔

میونسپل کمشنرکراچی سیف الرحمن نے کہا کہ کسی قسم کا احتجاج آپریشن نہیں روک سکتا، شہر بھر میں بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجازوات کے خاتمے سے ہی ہم شہرکا نقشہ بدل سکیں گے۔

میونسپل کمشنر کے مطابق تین مرحلوں پرمشتمل آپریشن کے پہلے مرحلے میں ایمپریس مارکیٹ سے پریڈی اسٹریٹ اورلکی اسٹار تک سڑکوں پر موجود تجاوازت کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں دکانوں کے آگے موجود غیرقانونی تعمیرات کا صفایا ہوگا۔

ناظم کراچی تین ہفتے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کی حتمی رپورٹ آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں