شہباز شریف کی صحت تسلی بخش قرار

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کو عدالت پہنچا دیا گیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: میڈیکل بورڈ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کے نمونے حاصل کیے۔ ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

گزشتہ صبح شہباز شریف نے میڈیکل بورڈ سے معائنہ کرانے سے انکار کر دیا تھا تاہم گزشتہ شام شہباز شریف نے میڈیکل بورڈ کو معائنے کی اجازت دے دی۔

میڈیکل بورڈ نے منسٹرز انکلیو میں شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جس میں عارضہ کلب، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ شہباز شریف کو کلینکل ٹیسٹ میڈیکل بورڈ نے تجویز کیے تھے۔

پولی کلینک کا تین رکنی میڈیکل بورڈ قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر تشکیل دیا گیا۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا چیک اپ کیا، شہباز شریف کو بخار اور گلا خراب ہے تاہم ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اُن کو دوا دے دی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں دس روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں جب کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے منسٹر انکلیو اسلام آباد میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں