شہباز شریف کے داماد کے دست راست کی پلی بارگین کی درخواست

فوٹو: فائل


لاہور: قومی اختساب بیورو نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کے دست راست اکرام نوید کی پلی بار گین کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کروا دی۔

اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کرلیا ہے۔

نیب کے مطابق ملزم پنجاب پاور کمپنی، پی ایچ اے اور ایرا میں 49 کروڑ 92 لاکھ 1ہزار 329 کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔ نوید اکرم نے مبینہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ 48 کروڑ میں سے 13 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار 583علی عمران کو بھی دیے۔

نیب کا کہنا ہے کہ چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظوری کی جس کے بعد درخواست احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔ نوید اکرم نے ارتھ کوئیک رہیبلیٹیشن اتھارٹی میں 20 کروڑ 83 لاکھ 43 ہزار 746 روپے کرپشن کا اعتراف کیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزم نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ میں 23 کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار 295 روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا۔

بیورو کے مطابق ملزم نے پی ایچ اے میں 3 کروڑ 72 لاکھ50 یزار 309 روپے کی کرہشن کا اعتراف کیا۔ انکے مطابق نوید اکرام نے تمام رقم واپس دینے کی یقین دیانی کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں