آئی ایم ایف اور مصر دو بلین ڈالرز کے قرضے پرمتفق

آئی ایم اور مصر کے مابین 2 بلین ڈالر کے قرضے پر اتفاق|humnews.pk

قاہرہ:  انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور مصر دو بلین ڈالرز کے قرضے پر متفق ہوگئے ہیں۔

مصری وزارت خزانہ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور مصری حکام کے مابین چوتھے معاشی اصلاحاتی پروگرام کے تحت دو بلین ڈالرز کے امدادی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

مصری وزیر خارجہ محمد میٹ کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے تین سالہ پیکج میں پانچویں قسط کی ادائیگی ہوجائے گی۔ اس رقم کی ادائیگی  کے بعد کل قرضہ دس بلین ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔

ژنہوا کی رپورٹ کے رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے مصری حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کے لیے پرعزم ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق مصر نے معاشی اعتبار سے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ عالمی صورتحال سازگار نہیں تھی۔

عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مصر 2016-17 میں 4.2 فیصد جی ڈی پی کی رفتار سے ترقی کررہا تھا تاہم 2017-18 میں اس کی رفتار 5.3 فیصد ہوگئی۔ اس کے علاوہ بے روزگاری کی شرح  میں بھی کمی ہوئی۔

مصر نے 2016 آئی ایم ایف سے 12 بلین ڈالر کے قرضے کا معاہدہ کیا تھا تاہم اب تک اس نے آٹھ بلین ڈالرز کے قرضے وصول کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں