کراچی: پانی کی قلت، واٹر بورڈ نے کے الیکٹرک پر ذمہ داری ڈال دی


کراچی: ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی نے شہر میں پانی کی قلت کی ذمہ داری کراچی الیکٹرک پر ڈال دی ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ تین مہینوں میں واٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز پربجلی کے 52 بریک ڈاؤن ہوئے جن میں اگست میں 14، ستمبر 12 اور اکتوبر میں 26 سے زائد مرتبہ بجلی کے بریک ڈاؤن ہوئے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ پمپنگ اسٹیشنز پر تین ماہ میں مجموعی طورپر 226 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی ہے، کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی کے علاقے پانی کی کمی کا شکار ہیں۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ پمپنگ اسٹیشنز پر مزید بریک ڈاؤن نہ ہوئے تو فراہمی آب کی صورتحال چند روز میں معمول پر آجائے گی۔


متعلقہ خبریں