وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈینگی کے8 کیسز رپورٹ ہوے۔
تفصیلا ت مطابق ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 142 ہوگئی، اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں 70 فیصد مرد ، 30 فیصد خواتین ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 4 کیسز رپورٹ ہوے ہیں، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 100 ہو گئی۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک 42 افراد متاثرہوئے۔