سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کارکمپنیاں،بینکس قسطوں پراسمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں، ڈاکٹر عمر سیف

mobile

نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہاہے کہ پی ٹی اے کیلئے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصلات کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کررہے تھے، جس میں پی ٹی اے، سیلولر آپریٹرز، جی ایس ایم اے نے شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف نے کہاکہ سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کارکمپنیاں،بینکس قسطوں پراسمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں۔

وزارت آئی ٹی موبائل قسطوں پر نہیں دیگی، ہمارا کام صرف پالیسیاں بنانا ہے، ترجمان

انہوں نے کہاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، ڈیفالٹرز کے فون بلاک کیئے جائیں گے۔ نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے۔

اس اقدام سے نادہنگان کی حوصلہ شکنی اوراسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا،طلب میں اضافے سے موبائل فونز مینوفیکچررز انڈسٹری اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ اس سے دور دراز کے رہائشی کے ہاتھ میں فون، سیلولر آپریٹرز کیلئے بزنس کیسز بھی بنیں گے۔

اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے بڑا خطرہ قرار

نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے فیصلے سے پہلے کئی طرح کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاریخ ان ہی افراد کو یاد رکھتی ہے جو رکاوٹوں کے باوجود ملک و قوم کیلئے بڑا کام کریں۔

ڈیجیٹل ورلڈ سے خود کو منسلک کرنے،ای کامرس کے فروغ کیلئے اسمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہاکہ افریقی ملک روانڈ کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات میں بھی اسمارٹ فونز ایکسپورٹ کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی، پاکستانی اسمارٹ فونز میں روانڈا حکومت نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔


متعلقہ خبریں