وفاق کاشتکاروں سے 8500روپے فی من کپاس خریدنے سے انکاری ہو چکا ہے،عامر میر

Aamir Meer

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نگران وزیر اطلاعات پنجاب


نگران صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عامرمیرنے کہا ہے کہ اس سال کپاس کی دگنی پیداوارمتوقع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر عامر میر نے کہا ہے کہ  کپاس کی فی من قیمت8500روپے مقرر کی گئی ہے، کپاس کی پیداوار سے پنجاب کی ترقی منسلک ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے خصوصی توجہ دی گئی، وفاق نے یہ وعدہ کیا تھا کہ 8500روپے فی من خریدے گا۔

وفاق کاشتکاروں سے 8500روپے فی من کپاس خریدنے سے انکاری ہو چکا ہے، قیمت گر کر 6ہزارسے7ہزار کےد رمیان چل رہی ہے۔

مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میرکا مزید کہنا تھا کہ قیمت گرنے سے کاشتکاروں کو نقصان ہو رہا ہے، ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اعلان کردہ نوٹیفکیشن پر قائم رہے، وفاق 8500روپے فی من کے حساب سے کاشتکار سے کپاس خریدنا شروع کرے۔


متعلقہ خبریں