لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں بیوروکریسی نے ینگ ڈاکٹرز کی راہ پرچلتے ہوئےمحکمہ سروسز میں تالہ بندی کردی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری عمر رسول کی جانب سے تالہ بندی کے احکامات ملنے کے بعد زنجیریں اور تالے منگواکر دروازوں پر ڈال دیے گئے۔ حکمت عملی طے کرنے کے لئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران عمر رسول کی ہدایت پر گورنمنٹ آفیسرز ریزیڈنس (جی اوآر) ون پہنچ گئے ہیں۔ جن میں خواتین افسران بھی شامل ہیں۔ افسران کے اجلاس میں شرکت کے لئے صوبائی سیکریٹریز،ایڈیشنل سیکریٹریز…
Author: ویب ڈیسک
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 110-60 اور137 کو آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنی استدعا میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری پارلیمانی افیئر اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی امیدواروں سے تمام معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی جائے۔ انھوں نے موقف اپنایا ہے کہ…
کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ نقیب معصوم شہری تھا جسے بے گناہ مارا گیا، کیس میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کو مجرموں کی طرح سزا ملے گی۔ کراچی میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران انھوں نے جوانوں سے کہا کہ آپ کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں آپ کوریاست اورقانون کی حفاظت کرنی ہے۔ غربت اوربیروزگاری کو اسٹریٹ کرائمز کی بڑی وجوہات قرار دیتے ہوئےانھوں نےدعوی کیا کہ کراچی دنیا کا سب سے زیادہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والا شہر ہے۔ انہوں نے جوانوں سے کہا کہ آپ ملک…
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت کے تعین کے اختیار سے متعلق قانونی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو کیس کی سماعت کے دوران درخواست گذار عمران شہزاد کی جانب سے بار بار مداخلت پر جسٹس عقیل عباسی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عوام کے نام پر لوگ عدالتوں میں بلیک میل کرنے آجاتے ہیں۔ کیا مقدمہ کے دیگر فریقین عوام نہیں، کیا ہم عوام نہیں؟ درخواست گزار نے بتایا کہ اس سے قبل نہال ہاشمی بھی اس کیس میں تفصیلی دلائل دے چکے ہیں۔ عدالت…
لاہور: خادم اعلی کی عوامی خدمت کی دعویدار مسلم لیگ ن کی حکومت رواں مالی سال کے 8 ماہ میں صحت کے لئے مختص بجٹ کا صرف 39 فیصد خرچ کر سکی ہے۔ حکومتی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ میو اسپتال کا سرجیکل ٹاور، جناح اسپتال کا برن یونٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے منصوبے تاحال افتتاح کے منتظر ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے مختص بجٹ کا 39 فیصد اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے صرف 45 فیصد خرچ کیا ہے۔…
لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو ریسکیو کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ 1122 کے ڈاکٹر احمد رضا نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اعلی پرفارمنس پر ان کا انتخاب میٹرو اورنج لائن ٹرین کےلئے کیا گیا تھا۔ بروقت ٹریننگ مکمل کی لیکن ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز نے دوبارہ ٹریننگ کا حکم دے دیا۔ عدالت سے کہا گیا کہ جب اس غیر قانونی حکم کے خلاف چیف سیکریٹری پنجاب کو درخواست دی تو انتقامی کاروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ درخواست گذار نے عدالت…
کوئٹہ:عام انتخابات کے انعقاد کا وقت نزدیک آتا دیکھ کر عوام اور عوامی مقامات سیاستدانوں کی باالعموم اور حکمرانوں کی باالخصوص توجہ کا مرکز بننےلگے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور مریم نواز کے بعد وزیر اعلی بلوچستان نے بھی عوامی انداز میں جناح روڈ اور عبدالستار روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا۔ میر قدوس بزنجو کی گاڑی نہ صرف ٹریفک جام میں کھڑی رہی بلکہ انھوں نے لوگوں کے مسائل سننے کے علاوہ عام افراد کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ وزیر اعلی بنا کسی اعلان کے جب پہنچے تو انھوں نے اپنے لئے ٹریفک روکنے سے بھی…
لاہور:پنجاب کے وزیر قانون راناثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کسانوں کو اربوں روپے کی کھاد پچاس فیصد رعایت کے ساتھ بمعہ بلاسود قرض فراہم کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پٹواری کلچر کا سو فیصد تو نہیں البتہ بہت حد تک جنازہ نکل گیا ہے۔کرپشن تو ڈنمارک میں بھی مکمل ختم نہیں ہو سکی۔ لینڈ ریکارڈ سے متعلق اصلاحات کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا ساڑھے پانچ کروڑ خاندانوں کی ملکیت کو محفوظ بنایا ہے۔ پٹواری کرپشن اس حد تک پہنچ چکی تھی کہ گھر بیٹے لوگ اپنی جائیدادوں سے محروم ہو جاتے تھے۔ انھوں نے یقین…
لندن :عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دعوی کیا ہے کہ ان کی موجودگی میں بھی عمران خان کے بشری بی بی سے تعلقات تھے۔ معروف برطانوی اخبار دی ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے الزام لگایا کہ عمران خان سچے شخص نہیں، وہ تین برسوں سے بشری سے رابطے میں ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے عقد میں دس ماہ تک رہنے والی ریحام نے یہ انٹرویو ایک ایسے وقت میں دیا جب ملک میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتیں سرگرم ہو چکی ہیں۔ سابقہ بی بی سی ’ویدر گرل‘ نے پر…
لاہور:وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ ماں بولی یعنی مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے۔ 21 فروری کو مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہوتی ہے۔ مادری زبان کو ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہونے والا سماجی ورثہ قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جدید دور میں بھی اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشوو نما پر…
راولپنڈی: ایئرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ہم نیوز کے مطابق مبینہ اسمگلر کو مزید تفتیش کے لئے انسداد منشیات فورس یعنی اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سوات کا رہائشی لائق زادہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے مسقط جانے کے لئے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ راولپنڈی پہنچا تھا۔ اے ایس ایف حکام نے جب مسافر کی تلاشی لی تو اس کی لیدر جیکٹ سے سوا کلو گرام ہیروئں برآمد ہوئی جو مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ اینٹی نارکوٹکس حکام…
لکھنو: بھارتی ریاست لکھنو کا کسان غصے کےد وران بدلہ لینے کے انوکھے انداز کی وجہ سے موت و زندگی کی کشمکش کا شکار تو ہوا لیکن بہت سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی لال نامی ہندوستانی شہری نے سانپ کے کاٹنے پر شدید جذباتی ہو کر سانپ کا سر منہ میں لے کر چبا ڈالا۔ سانپ کا چبایا ہوا سر تھوکنے کے بعد سونی لال بیہوش ہو کر گر پڑا، پڑوسی اسے طوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں وہ تاحال بیہوش ہے۔ تمام تر کاوشوں کے باوجود ڈاکٹرز سونی…
لاہور: وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ انھوں نے یہ بات سکھوں کے روحانی پیشوا اور نشکان کے چیئرمین مہندر سنگھ اھلووالیا کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور ملازمتوں کے کوٹے پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ سکھ بہن بھائیوں کی خدمت کرنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے…
کراچی: کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی نے رضاکارانہ طور پر غیرقانونی اسلحہ جمع کروا دیا۔ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گلستان کالونی میراں ناکہ کے رہائشی مومن خان نے رینجرز کے مثبت کردار سے متاثر ہو کر 50 ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے پاس اسلحہ جمع کرایا۔ جمع کرائے گئے اسلحہ میں ایک ایس ایم جی،5 میگزین اور 26 راوٗنڈز شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نوجوان مومن خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ لیاری کے دیگر نوجوانوں کو بھی ایسا ہی مثبت قدم اٹھانے کی ترغیب دے گا۔
کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نےکہا ہے کہ فاروق ستار اور ان کے قائد نے کراچی کو بوری بند لاشیں دیں اور شہر تباہ کیا۔ دسویں کراچی یوتھ فیسٹیول میں پینٹنگز نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت میں انھوں نے ڈاکٹر فاروق ستارپر کڑی نکتہ چینی کی۔ صوبائی وزیر نے کنوینر پی آئی بی ایم کیو ایم کے حالیہ مطالبے کے حوالے سے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے بیان سے لگتا ہے کہ چور کی ڈاڑھی میں تنکا ہے۔ کراچی کے امن کو پولیس اور رینجرز کی قربانیوں کا نتیجہ…













