Author: ویب ڈیسک

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن ریفرنس کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزمان میں شرجیل انعام میمن، عمر شہزاد، گلزار علی، ذوالفقار شہوانی،سارنگ لطیف اور سلمان منصور سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کرنے کا الزام  ہے۔ نیب کے مطابق کرپشن ریفرنس میں 15 ملزمان جیل میں ہیں۔ ریاض منیر ضمانت پر ہیں اور انیتہ بلوچ کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے سرکاری اشتہارات جاری کرنے کے معاملے میں بدعنوانی کا ارتکاب کیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے جعلی دوا ساز کمپنی کے خلاف کارروائی کے لئے سپریم کورٹ سے مدد کی درخواست کردی۔ جمعہ کو ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی کمپنی کے مالک عثمان کو طلب کرلیا۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وہ کمپنی کے مالک کی عدالت میں حاضری یقینی بنائیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت سوال کیا کہ جعلی ادویات بنانے والا یہ بندہ ڈریپ کے قابو میں کیوں نہیں آرہا ہے؟ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے جعلی دوا ساز کمپنی کے…

Read More

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نےاحد چیمہ گرفتاری کیس میں نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کے بعد سماعت سات مارچ تک کے لئے ملتوی کردی۔ جمعرات کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پیراگون سٹی کی مینیجمنٹ کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر فیصل بخاری کے مطابق دس جنوری کو نیب نے تحقیقات شروع کی تھیں۔ 21 فروری کو چیئرمین نیب نے احد چیمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، اسی روز ملزم کو گرفتار کرکے احتساب عدالت…

Read More

لاہور:موٹروے پولیس نے اوکاڑہ بائی پاس پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ہم نیوز کے مطابق پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا، جسے اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ موٹروے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ جس میں دو پستول، ایک کاربائن اور متعدد گولیاں شامل ہیں۔ ترجمان سید عمران احمد کے مطابق ڈاکوؤں نے اوکاڑہ بائی پاس پر ایک فیملی کو لوٹنے کی کوشش کی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس افسران نے جوابی…

Read More

رحیم یار خان:رحیم یار خان میں 40 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پشاور سے کراچی آنے والا ریلوے ٹریک بحال نہیں کیا جاسکا۔ کراچی سے داود خیل جانے والی کوئلے سے بھری مال گاڑی کی آٹھ بوگیاں رحیم یار خان پر ٹریک کی پلی بیٹھ جانے سے منگل کی شام الٹ گئی تھیں۔ بوگیاں الٹنے سےمتعدد ٹرینیں رحیم یار خان سمیت مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دی گئیں۔ برے حال میں مبتلا مسافروں کے  پاس کھانے پینے کی اشیا سمیت پانی بھی ختم ہو چکا ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ریلوے حکام کا دعویٰ ہے کہ…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے ازخود چیئرمین نیب کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہیں معلوم نیب میری پگڑی کیوں اچھال رہا ہے؟ انھوں نے کہا ہے کہ جمعرات کو چیئرمین نیب عوام کی شکایات سنتے ہیں، میں بھی ایک سائل کی حیثیت سے پیش ہوجاؤں گا۔ خود کو مقروض اور حبیب بینک کا ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیب جب بلائے اثاثوں سمیت پیش ہو جائوں گا۔ اپنی مالی حالت کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملتان میں ایک مربع زمین قرض کی ادائیگی کے لئے فروخت…

Read More

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کو ایف آئی اے اور پولیس نے واضح طور پر بتادیا ہے کہ عابد باکسر ان کی تحویل میں نہیں ہے۔ بدھ کو دونوں اداروں کی جانب سے تحریری طور پر یہ بات لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد انوارالحق کی عدالت کو بتائی گئی۔ انسپکٹر عابد باکسر کی جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اس کے سسر جعفر رفیع نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق نے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے آٹھ…

Read More

لاہور :ایف آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے مسافر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہونے پر گرفتار کرلیا۔ مردان کا رہائشی سواب گل ولد جان گل سعودی عرب سے آنے والی پرواز 736 سے لاہور پہنچا تھا۔ ملزم پر الزام ہےکہ اس نے نادرا کو دھوکہ دے کر غیر ملکی ہونے کے باوجود پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا۔ نادرا کی جانب سے سواب گل 2015 سے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ ایف آئی اے ایمیگریشن حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل منتقل کردیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر کے چار افغانیوں سمیت نو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تلاشی کے آپریشن سید پور اور شہزاد ٹائون سمیت ملحقہ علاقوں میں کیا۔ سرچ آپریشن میں حساس اداروں، رینجرز اور پولیس نے حصہ لیا۔ فورسز نے آپریشن کے دوران163 گھروں اور 342 افراد کو چیک کیا۔ تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک پستول، ایک ریوالور اور ایک رائفل بمعہ گولیاں برآمد کر لیں۔ ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمان…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات میں کارکنان اور ووٹرز کو متحرک کرنے کے لئے موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن مانیٹرنگ سیل بھی قائم کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نئی موبائل ایپلیکیشن انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی کام کرے گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق موبائل ایپ کا بنیادی مقصد انتخابات سے پہلے اور اس کے دوران ووٹرز کو تمام تر معلومات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف  کی اعلان کردہ ایپلیکیشن نئی حلقہ بندیوں کے بعد  لانچ کی جائے گی۔ آئی…

Read More

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ انٹرپول نے جاری کرنے ہیں، اس پر ہماری دسترس نہیں ہے۔ انھوں نے یہ ریمارکس منگل کو حسین حقانی میمو گیٹ کیس کی سماعت کے دوران دیے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا حسین حقانی ملک سے باہر ہیں اور نہیں معلوم کہ وہ دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ سپریم کورٹ کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے بتایا کہ انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے، اس نے حسین حقانی کا جوڈیشل ریکارڈ مانگا ہے۔ رانا وقار نے موقف اپنایا کہ حسین حقانی بھی متحرک ہیں۔…

Read More

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس اور ارکان اسمبلی کی رہائش گاہوں پارلیمنٹ لاجز میں 50 ہزار چوہے موجود ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق پی اے آر سی نے پارلیمنٹ ہائوس اور پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سی ڈی اے کو چوہا کنٹرول سیل قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔ منگل کو سامنے آنے والی اطلاع میں پی اے آر سی چئیرمین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہائوس اور پارلیمنٹ لاجز میں 50 ہزار چوہے ہیں۔ ڈاکٹر یوسف ظفر چیئرمین پی اے آر سی کے مطابق…

Read More
لاہور ہائی کورٹ: وزیراعظم کی منشا پر دائر استغاثہ آئین کی خلاف ورزی قرار

لاہور: پنجاب کی عدالت عالیہ نے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریسی کے احتجاج کے متعلق دائرکردہ درخواست مزید کارروائی کے لئے چیف سیکرٹری کو بھجوا دی۔ حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری، نیشنل اکاؤنٹیبیلٹی بیورو (نیب) اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو فریق بنانے کی درخواست اس ہدایت کے ساتھ چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوائی گئی ہے کہ وہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ شہری بشارت عزیز نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی تھی کہ نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو مالی بدعنوانی اور کرپشن کے جرم…

Read More

اسلام آباد:بھارتی قابض فوج نے دو مختلف واقعات میں روایتی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ڈسٹرکٹ نندی پور میں انڈین فوج، پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس (سی آر پی) فورس کی جانب سے حاجن ایریا میں ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا گیا تو مکینوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ علاقہ مکینوں کے احتجاج پر بھارتی قابض فورسز نے اندھا دھند کارروائی شروع کر دی جس سے ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی…

Read More

ملتان:محکمہ صحت کے ملازمین نے سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف کام بند کرکے کچہری چوک ملتان میں احتجاجا دھرنا دیا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف مسلسل نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین کے احتجاج سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ملتان کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک کچہری چوک کو چاروں اطراف سے بند کرنے سے کلمہ چوک سے کچہری چوک تک بد ترین ٹریفک جام رہا۔ پولیس لائن روڈ، کچہری روڈ اور ایل ایم  کیو روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی شہریوں کو ٹریفک کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہڑتالی…

Read More