ریلوے کا پہیہ 40گھنٹے سے جام!مسافروں کا برا حال


رحیم یار خان:رحیم یار خان میں 40 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پشاور سے کراچی آنے والا ریلوے ٹریک بحال نہیں کیا جاسکا۔

کراچی سے داود خیل جانے والی کوئلے سے بھری مال گاڑی کی آٹھ بوگیاں رحیم یار خان پر ٹریک کی پلی بیٹھ جانے سے منگل کی شام الٹ گئی تھیں۔

بوگیاں الٹنے سےمتعدد ٹرینیں رحیم یار خان سمیت مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دی گئیں۔

برے حال میں مبتلا مسافروں کے  پاس کھانے پینے کی اشیا سمیت پانی بھی ختم ہو چکا ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

ریلوے حکام کا دعویٰ ہے کہ ٹریک سے الٹنے والی بوگیاں ہٹادی گئی ہیں اور بہت جلد روکی گئی ٹرینیں اپنی اپنی منزل  کی جانب روانہ کردی جائیں گی۔

اس وقت شالیمار ایکسپریس خانپور، زکریا ایکسپریس صادق آباد اور فرید ایکسپریس ماچھی گوٹھ پر رکی ہوئی ہیں۔

نائٹ کوچ، تیز گام اور گرین لائن رحیم یار خان پر روانگی کا سگنل ملنے کی منتظر ہیں۔

خیبرمیل ریتی ریلوے اسٹیشن، شالیمار ایکسپریس ڈہرکی، ہزارہ ایکسپریس گھوٹکی، جعفر ایکسپریس پنوں عاقل اور کوئٹہ ایکسپریس روہڑی پرروکی ہوئی ہیں۔ ان تمام ٹرینیوں کو آئندہ ہدایات تک انتظار کرنے کا کہا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں