لاہور: دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم 31 مئی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جب کہ تین جون کو گرین شرٹس کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے، سات جون کو سری لنکا سے اور 12 جون کو آسٹریلیا سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔ یہ بھی دیکھیں: گرین کیپس بمقابلہ کینٹ، پریکٹس میچ کے تیسرے روز پر بھی…
Author: ویب ڈیسک
اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے دو پاکستانی نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکرٹریٹ چوک پر امریکی سفارت کار کی گاڑی نے نزاکت اعوان نامی نوجوان کی موٹرسائیکل کو عقب سے ٹکر ماری۔ حادثہ کے نتیجے موٹرسائیکل سوار دونوں نوجوان شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کیا گیا۔ امریکی سفارتکار کی گاڑی سفارتخانے کا سیکنڈ سیکرٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا۔ حادثے کے بعد چاڈ ریکس نے خود کو گاڑی میں بند کرکے باہر آنے سے انکار…
کوئٹہ: جان محمد روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ ملزمان کی جانب سے پانچ دکانوں پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت علی خان، محمد وقاص اور شبیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں لاشوں اور زخمی ہونے والے چاروں افراد کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی دیکھیں : کوئٹہ میں تین خودکش حملے، پانچ پولیس اہلکار جاں بحق زخمی ہونے والے افراد کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگی ہیں۔ جن کا علاج سول اسپتال ٹراما…
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان بنانے والا صوبہ ہے۔ سیاستدانوں کو پانچ سال تک خیال نہیں آیا اب کراچی کے چکر لگارہے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے لیاقت آباد ٹینکی گراؤنڈ میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر میرے لیے نیا نہیں ہے۔ پاکستان کی قرارداد سب سے پہلے سندھ اسمبلی میں پیش ہوئی تھی۔ کراچی بلاول بھٹو کا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں نے ہمیشہ سندھ کا ساتھ دیا ہے۔ 2018 کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہوگی۔ ہم نے…
کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں مستقل امن قائم کرنے کے لیے مضبوط جمہوریت کی ضرورت ہے۔ ہم سو فیصد درست نہیں لیکن ہم ٹارگٹ کلرز کی جماعت بھی نہیں ہیں۔ میئر کراچی کو اربوں روپے فنڈز دیے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی لیاقت آباد کے ٹینکی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کراچی کو لندن کی قید سے آزاد کرایا ہے اور اب کراچی میں مستقل امن کے لیے ضروری ہے کہ پولیس کو مستقل فعال کیا جائے۔ این آئی سی وی ڈی میں علاج بالکل مفت…
کراچی: رینجرز نے شہرکے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث گیارہ ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں منگھوپیر، اقبال مارکیٹ، اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، بلدیہ ٹاؤن، گلبرگ، بریگیڈ، صدر اور کورنگی کے علاقوں میں کی گئیں۔ ملزمان میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ، اسٹریٹ کریمنل اور منشیات فروش بھی شامل ہیں۔ منگھوپیر، اقبال مارکیٹ، اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی سے سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں فیصل شریف عرف کالو،…
کراچی: ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ یوسف شاہوانی بلدیہ ٹاؤن سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 90 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ایم کیوایم کی اندرونی توڑ پھوڑ کے باعث پہلے بھی کئی لوگ جماعت چھوڑ کر غیرفعال یا پھر دیگر جماعتوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یوسف شاہوانی نے ایم کیو ایم کی منافقانہ سیاست سے تنگ آکر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سابق ناظم کراچی نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انہوں…
راولپنڈی: گزشتہ روز پاکستان بھارت ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پررابطہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پہ سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کے بڑھتے واقعات پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔ پاکستانی ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ اس قسم کے اشتعال انگیز واقعات سے امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بھارتی جارحیت کو غیر پیشہ ورانہ اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ…
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو چارماہ سے زیادہ کا بجٹ نہیں دینا چاہئیے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک سال کا بجٹ دے کرحکومت نئی روایت کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو متعدد بار کہا کہ آرٹیکل 62 کا خاتمہ کیا جائے لیکن انہوں نے کبھی تعاون نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی نااہلی سے کوئی بھی خوش نہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ خواجہ آصف کے معاملے میں قانونی نقطہ نظرکو مدنظر رکھا…
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 18-2017 کا سالانہ اقتصادی سروے جاری کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اقتصادی سروے پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت مختلف مسائل کے ساتھ ملی جس میں توانائی بحران سب سے نمایاں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اور ماہرین کہتے تھے کہ توانائی بحران کی وجہ سے پاکستان میں سول نافرمانی کا خدشہ ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں ہر طرف دہشت گردی جبکہ کراچی میں…
لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آٹھ پارلیمنٹیریئنز کو طلب کرلیا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کو 14 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں طلب کیے جانے والے ارکان پارلیمنٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام، عظمیٰ زاہد بخاری، وزیرمملکت مریم اورنگزیب، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون، فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان شامل ہیں۔ الیکشن…
بارسلونا: سپین میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس 2018 میں سام سنگ کمپنی نے جدید ترین گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس اسمارٹ فونز متعارف کروادیے۔ گزشتہ ماہ امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جنوبی کوریا کی مایہ ناز کمپنی سام سنگ موبائل نے نئے فونز متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔ سام سنگ ایس 9 فونز کی نمایاں خصوصیات میں 12 میگا پکسلز بیک کیمرا اور 8 میگا پکسلزفرنٹ کیمرا ہے۔ سام سنگ کے نئے ایس 9 فون کی اسکرین 5.9 اور ایس 9 پلس کی اسکرین 6.2 انچ ہوگی۔ ایس 9 ماڈلز میں صارفین کے پاس 480…










