کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، گیارہ ملزمان گرفتار

فوٹو: فائل


کراچی: رینجرز نے شہرکے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث گیارہ ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں منگھوپیر، اقبال مارکیٹ، اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، بلدیہ ٹاؤن، گلبرگ، بریگیڈ، صدر اور کورنگی کے علاقوں میں کی گئیں۔

ملزمان میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ، اسٹریٹ کریمنل اور منشیات فروش بھی شامل ہیں۔

منگھوپیر، اقبال مارکیٹ، اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی سے سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

گرفتار ہونے والوں میں فیصل شریف عرف کالو، آصف خورشید عرف کالا بندر، سہیل احمد، عبدالرحمان عرف بابا ٹینکی، محمد عدنان عرف ادو شامل ہیں۔

ان میں ایم کیو ایم لندن اورایم کیو ایم حقیقی گروپ کے کارکن بھی شامل ہیں۔

گلبرگ، بریگیڈ اور صدر سے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں محمد نعمان، محمد شفیق، شوکت اور ہدایت اللہ خان شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔

گرفتار کئے جانے والے تمام ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں