کوئٹہ: جان محمد روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔
ملزمان کی جانب سے پانچ دکانوں پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت علی خان، محمد وقاص اور شبیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں لاشوں اور زخمی ہونے والے چاروں افراد کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی دیکھیں : کوئٹہ میں تین خودکش حملے، پانچ پولیس اہلکار جاں بحق
زخمی ہونے والے افراد کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگی ہیں۔ جن کا علاج سول اسپتال ٹراما سینٹر میں جاری ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔