سری نگر: کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ معصوم کشمیریوں کو سڑکوں پر شہید کیا جا رہا ہے جن میں یونیورسٹی کے پروفیسرز بھی شامل ہیں، پچھلے 36 گھنٹوں میں 14 معصوم کشمیریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشال ملک کا کہنا تھا کہ پیلٹ اور شوٹر گنز سے ہمارے نوجوانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور تحریک کو دبانے کے لیے ہر طرح کا اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہفتے کو منظر عام پرآنے والی کشمیری نوجوان کے قتل کی ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے…
Author: ویب ڈیسک
پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی اور امید ہے کہ اس کے لیے کسی سہارے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ پشاورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل بحال ہونے سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا لیکن ایم ایم اے غریبوں کے لیے ایوانوں کے دروازے کھولے گی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت کے باعث ہی بھارت بھی ہمیں آنکھیں…
سکھر: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن پاکستان کے ہوں یا دنیا کے، خلائی مخلوق کا کردار تو لازمی ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کے وجود کو سائنس دان بھی تسلیم کرتے ہیں اور یہ بات سب جانتے ہیں کہ خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے، کسی کو دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ 15 یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام آجائیں گے۔ قائد حزب اختلاف نے سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لیے دنیا باتیں…
کراچی: گینیز ورلڈ ریکارڈز یافتہ پاکستانی نوجوان محمد راشد نے مزید دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ ہم نیوز کے مطابق محمد راشد نے ایک منٹ میں 43 تربوز سرسے توڑ کرجرمن نژاد تفضی احمد کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ ایک منٹ میں ہتھیلی سے 251 اخروٹ توڑ کربھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے صدر بھی ہیں۔ محمد راشد متعدد ریکارڈز کے ساتھ گینیز بک میں سب سے زیادہ ریکارڈز درج کرانے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ایک…
کابل: افغانستان میں بم اور خودکش دھماکے میں 19 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق پہلا دھماکہ شمال مغربی افغان صوبے فریاب میں سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا جس میں سات افراد مارے گئے جبکہ خودکش حملہ خوست شہر کی ایک مسجد میں کیا گیا جہاں 12 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ پولیس ترجمان عبدالکریم یورش کے مطابق فریاب میں آج صبح دھماکہ اس وقت ہوا جب مقامی دکانداروں کی گاڑی سڑک سے گزررہی تھی۔ انتظامی عہدیدار محمد صالح نے دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابھی…
لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے، حکومت بنانے کا فیصلہ کبھی چند لوگوں کو نہیں کرنے دینا چاہیے بلکہ عوام ووٹ دیتے ہیں توحکومت بنتی ہے۔ لاہور میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پارٹنر ہیں جبکہ سب جانتے ہیں کہ سینیٹ میں کس نے کس کو ووٹ دیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ خان صاحب میدان میں آئیں باتوں کا وقت گزر گیا، آپ ابھی سیاست میں نئے ہیں، اب آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ سعد رفیق نے…
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ریپیڈ بس ٹرانزٹ (آر بی ٹی) کا ڈھانچہ 29 ارب روپے میں بنا ہے، آر بی ٹی کے سی ای او کو منصوبے میں تاخیر کی سزا دی گئی ہے کیونکہ ان کی وجہ سے منصوبہ سست روی کا شکار تھا۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے عوام خوش ہیں، اسے 6 ماہ میں مکمل ہونا تھا لیکن اب اس میں 8 ماہ لگیں گے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ جتنا مہنگا منصوبہ پنجاب کا ہے، ہمارا نہیں۔ پرویز خٹک نے بتایا…
نارووال: جلسے میں فائرنگ سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال زخمی ہو گئے ہیں۔ احسن اقبال نارووال کے قریب قصبہ کنجروڑ میں جلسے سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ عابد نامی ایک نوجوان نے دو گولیاں چلائیں جن میں سے ایک احسن اقبال کے سیدھے بازو میں لگی۔ احسن اقبال کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال نارووال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ ڈی پی او نارووال عمران کشور کے مطابق وزیر داخلہ پر فائرنگ کرنے والے 21 سالہ عابد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے پستول بھی برآمد کرلیا…
کیپ کیناورل: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے پیش گوئی کی ہے کہ شمسی طوفان آج زمین سے ٹکرائے گا۔ خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ شمسی طوفان (Geomagnetic Storm) کی وجہ سورج کی سطح میں سوراخ ہوجانا اور متاثرہ حصے کا رخ زمین کی طرف ہونا ہے۔ کورونل ہول (سورج میں ہونے والے سوراخ) سے شعاؤں کی شکل میں توانائی سے بھرپور ذرات خارج ہو کر تین ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ کورونل ہولز سورج کے نسبتاً کم کثافت اور کم درجہ حرارت والے حصے میں ہونے والے سوراخوں کو کہا جاتا…
لاہور: سابق وزیراطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف عدلیہ کو برا بھلا کہتے ہیں اور چھوٹے بھائی کی تعریفیں کرتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خود عدلیہ کے پاس گئے تھے لیکن اب بچنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں، انہیں جمہوریت اور نظریہ اس وقت نظر آیا جب ان کا پاؤں پتھر تلے آیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف مصنوعی لڑائی لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومتیں ہمیشہ گرائی گئیں، ہم جمہوریت کے لیے جیلوں میں تھے اور…
مانسہرہ: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نااہلی کے فیصلے کو اسمبلی میں جا کربدلنا ہوگا، لاڈلے کی قسمت میں صرف دھرنے ہیں، زرداری اور عمران کو الیکشن میں شکست فاش ہوگی۔ مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اورعمران خان انتخابات میں شکست نہ دے سکے تو مجھے عدالت سے نااہل کرا دیا لیکن ہم انہیں آئندہ انتخابات میں بھی شکست دیں گے۔ نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلے کو پاکستانی عوام مسترد کر چکے ہیں، ان کی قسمت میں صرف دھرنے ہیں…
بھلوال:زمیندار کے کتوں کو برابھلا کہنا سات سالہ معصوم بچے سمیت دو افراد کی جان لے گیا۔ سرگودھا کی تحـصیل بھلوال کے چک نمبر 14 شمالی میں فیاض کے کتوں نے قریب سے گزرنے والی خواتین پر بھونکنا شروع کیا تو انہوں نے برابھلا کہا۔ زمیندار فیاض اپنے کتوں کے لیے برے الفاظ برداشت نہ کرسکا اورغصے میں اس نے خواتین پر کتے چھوڑ دیے۔ خواتین کی چیخ و پکار سن کر جب ان کے رشتہ دار اور علاقے کے دیگر افراد مدد کو پہنچے تو زمیندار نے اندھادھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے سات سالہ معصوم بچہ احسن اور شیخ…
خوست: افغانستان کے شہر خوست کی ایک مسجد میں دھماکے سے آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان شہر خوست کی جس مسجد میں دھماکہ ہوا اسے ووٹر رجسٹریشن سینٹر کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ افغانستان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے خوست کے دارالحکومت میں واقع ایک مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا۔ سانحے میں آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ آج صبح افغان صوبے فریاب میں ہونے والے دھماکے سے سات افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد شمال مغربی صوبے فریاب…
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہےکہ اگرمیں ٹیم سلیکشن پر بات کروں گا تو آپس کے اختلافات سامنے آسکتے ہیں۔ موٹروے پولیس کی آگاہی مہم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد عالم کو ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنا زیادتی ہے کیوں کہ وہ مستقل رنز کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام الحق کو اچھا موقع ملا ہے، انہیں چاہیے کہ پرفارمنس سے خود کو ثابت بھی کریں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کو خود…
کیلیفورنیا: امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے مریخ کے رازوں سے پردہ اُٹھانے کے لیے خلائی جہاز روانہ کردیا ۔ کیلیفورنیا کے اسپیس اسٹیشن سے مریخ کی جانب بھیجا جانے والا خلائی جہاز تین سو ملین کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے چھ ماہ بعد مریخ تک پہنچے گا۔ اس مشن میں مریخ سے پتھر اکٹھے کیے جائیں گے جن کی مدد سے ساڑھے چار ارب سال پہلے کی معلومات جاننے میں مدد ملے گی۔ خلائی جہاز پر نصب ریڈارز کی مدد سے مریخ پر پانی کا کھوج لگایا جائے گا۔ سیارے کا درجہ حرارت معلوم کرنے کے لیے مشن…














