محمد راشد نے مزید دو عالمی ریکارڈز توڑ دیے

مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی: گینیز ورلڈ ریکارڈز یافتہ پاکستانی نوجوان محمد راشد نے مزید  دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

ہم نیوز کے مطابق محمد راشد نے ایک منٹ میں 43 تربوز سرسے توڑ کرجرمن نژاد تفضی احمد کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ ایک منٹ میں ہتھیلی سے 251  اخروٹ توڑ کربھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے صدر بھی ہیں۔

محمد راشد متعدد ریکارڈز کے ساتھ گینیز بک میں سب سے زیادہ ریکارڈز درج کرانے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے ایک منٹ میں سر سے 61 بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا حیرت انگیز اور ناقابل یقین عالمی ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

گزشتہ سال فروری میں محمد راشد نے ایک منٹ میں 77  ڈرنک کینز کہنی سے توڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

گینیز بک آف ورلڈ رکارڈ

گینیز ورلڈ ریکارڈز سالانہ چھپنے والی ایک کتاب ہے جس میں دنیا بھر سے غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والوں کے کارنامے شائع کیے جاتے ہیں۔

اس کتاب کا پہلا ایڈیشن دس نومبر 1955 میں شائع ہوا تھا۔

اپنی فروخت کے لحاظ سے بھی یہ کتاب ایک ریکارڈز سمجھی جاتی ہے، اب تک دنیا بھر میں اس کی 120 ملین سے زائد جلدیں فروخت ہو چکی ہیں۔

گینیز بک کا نیا ایڈیشن ہر سال شائع کیا جاتا ہے جس میں گزشتہ سال قائم ہونے  والے ریکارڈز درج کیے جاتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں