لاہور: سابق وزیراطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف عدلیہ کو برا بھلا کہتے ہیں اور چھوٹے بھائی کی تعریفیں کرتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خود عدلیہ کے پاس گئے تھے لیکن اب بچنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں، انہیں جمہوریت اور نظریہ اس وقت نظر آیا جب ان کا پاؤں پتھر تلے آیا ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف مصنوعی لڑائی لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومتیں ہمیشہ گرائی گئیں، ہم جمہوریت کے لیے جیلوں میں تھے اور میاں صاحب معافی نامہ لکھ کر باہر چلے گئے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں شفاف انخابات کے قائل ہیں کیونکہ ہمیں مل کر ملک اورآئین کو مضبوط بنانا ہے۔
تنظیم سازی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سے پارٹیاں مضبوط ہوں گی۔