نیویارک: میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس میں ’میٹ گالا‘ کے ریڈ کارپٹ پر شوبز کے ستاروں نے رنگ بکھیر دیے جبکہ دنیا بھرسے فلم اور فیشن انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کرکے اسے چار چاند لگا دیے۔ 2018 کے میٹ گالا کی تھیم ’ہیونلی باڈیز: فیشن اینڈ کیتھولک امیجینشن‘ یعنی (آسمانی مخلوق: فیشن اور مسیحی تخیل) رکھی گئی ہے۔ شوبزستاروں کے شائقین کے علاوہ فیشن کے متوالوں کو بھی ہر سال اس ایونٹ کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ میٹ گالا 2018 کی میزبانی کے فرائض معروف سماجی کارکن امل کلونی، گلوکارہ ریحانہ اور اٹلی کی فیشن ڈیزائنر…
Author: ویب ڈیسک
حیدرآباد: جامشورو کے قریب ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جامشورو پرویز عمرانی کے مطابق حادثہ ایم نائن موٹر وے پر 13 نمبر چوکی کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے نواب شاہ جانے والی کار بجری کے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ایس ایس پی کے مطابق کار میں آٹھ افراد سوار تھے۔ ہلاک شدگان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈرڈ: سابق عالمی نمبر ون روس کی ماریہ شراپوا نے میڈرڈ اوپن کے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔ اسپین کے دارالحکومت میں جاری میڈرڈ اوپن میں روس کی ماریہ شراپوا نے رومانیہ کی ایرینا کو چھ ایک اور سات پانچ سے شکست دی۔ جنوری میں آخری بار وہ لگاتار دو میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچ کی تبدیلی نے اس جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا اگلا مقابلہ گزشتہ سال کےایونٹ کی فائنلسٹ کرسٹینا سے ہوگا۔
لندن: برطانیہ کے مارک ویلیمز نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ یارک شائر کوریسبل تھیٹر میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں مارک ویلیمز نے جون ہیگنس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ انہوں نے یہ دلچسپ مقابلہ 16-18 سے جیت کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے وہ 2000 اور 2003 میں چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ مارک ویلیمز نے کامیابی پر اہلیہ اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
کراچی: حکیم محمد سعید گراؤنڈ گلشن اقبال کراچی میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں ہونے والے جھگڑے کا مقدمہ پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، اور فائرنگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمے میں دونوں پارٹیوں کے 700 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے کیمپوں میں سینئر رہنما موجود تھے، فریقین میں جھگڑا رات 11 بج کر…
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے دو دن تجویز کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اگلےعام انتخابات 25 یا 26 جولائی کو کرانے پر غور کر رہا ہے۔ حتمی تاریخ طے ہونے کے بعد رواں ماہ کے آخری ہفتے میں صدر مملکت کو سمری بھیجی جائے گی، جس کی منظوری کے بعد مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے آٹھ روزمقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیدواروں سے کاغذات کی وصولی…
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں آؤٹ ڈور پیتھالوجی ٹیسٹ فری کرنے کا اعلان کر دیا، یورپ سے20 موبائل اسپتال بھی منگوا لیے گئے۔ چکوال میں سی ٹی اسکین سینٹرکی افتتاحی تقریب اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی ٹی اسکین مشین 24 گھنٹے کام کرے گی۔ پہلے مریضوں کو ٹیسٹ کےلیے بڑے اسپتالوں میں جانا پڑتا تھا ، اب مریضوں کے سی ٹی اسکین کا خرچ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اسپتالوں کو فراہم کیے جانے والے سی ٹی اسکینز کا کنٹرول…
اسلام آباد: نیکٹا نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہو گئی ہے۔ نیشنل کاونٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت پنجاب کی 40 جیلوں میں 50 ہزار 405 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش 30 ہزار 74 کی ہے۔ اسی طرح سندھ کی 26 جیلیں 12 ہزار 245 قیدی رکھ سکتی ہیں لیکن یہاں بھی گنجائش سے کہیں زیادہ 18 ہزار 998 افراد قید ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں، 22 جیلوں میں 7 ہزار 587 کے بجائے…
سیروتفریح کے شوقین افراد کے لیے آٹھ ماہ میں دنیا کی سیر پر لے جانے والا بحری میدان میں آ گیا۔ 245 دنوں میں چھ براعظموں اور 59 ملکوں کا سفر کرانے والا وائکنگ کروز اگست 2019 میں لندن سے روانہ ہوگا اور آٹھ مہینے بعد واپس آئے گا۔ کروز پر 59 ملکوں کا سفر کرنے کا موقع دنیا بھر سے صرف 930 خوش نصیب لوگوں کو ملے گا۔ اس انوکھے سفر پر صرف 66 ہزار ڈالر (تقریباً 76 لاکھ 31 ہزار روپے) خرچ آئے گا۔ بحری جہاز پر دو سوئمنگ پول، ایک سپا اور دنیا بھر کے کھانوں سے سجے…
لاہور: تربیتی طیارہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے نے والٹن ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔ ذرائع کے مطابق پرواز کے تھوڑی بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور طیارہ ایئرپورٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گارڈن ٹاؤن کے گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ ایک فلائنگ کلب کی ملکیت ہے ، ڈائریکٹر آپریشن فلائنگ کلب کے مطابق ٹیک آف کے ساتھ ہی جہاز کا توازن بگڑ گیا اور پائلٹ اسے سنبھالنے میں ناکام رہا۔ گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے…
لاہور: پاکستان میں موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے سفری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی’’ اوبر‘‘ کا ایک صارف کیپٹن یعنی ڈرائیور کے ہاتھوں لٹ گیا۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیش آنے والے واقعہ میں اوبر کمپنی کا ڈرائیور شہری کا سامان لیکر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شخص حسن بٹ کے مطابق وہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے رکشہ سے اترا، واپس آیا تو ڈرائیور سامان سمیت فرار ہو چکا تھا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ سامان میں اہم دستاویزات، موبائل اسیسریز اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔ تھانہ غالب مارکیٹ میں واقعہ کی رپورٹ درج کرانے والے شہری حسن…
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے مقدمہ میں حکم دیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں لاگو ٹیکس کا تقابلی جائزہ پیش کیا جائے۔ منگل کو مقدمہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایف بی آر اور صوبوں کو حکم دیا کہ وہ موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ایک ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ اس دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریماکس دیے کہ وزیرخزانہ کو بلا…
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ کی میڈ یکولیگل رپورٹ (ایم ایل آر) منظرعام پر آ گئی ہے جس کے مطابق احسن اقبال کو جسم پر تین زخم آئے۔ دو زخم ان کے بازو اور ایک زخم کولہے سے اوپر پیلوک بون کے پاس آیا۔ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گولی نے وزیر داخلہ کے بازو میں داخل ہوتے ہوئے اعشایہ پانچ سے اعشاریہ آٹھ سینٹی میٹر تک زخم کیا جب کہ بازو سے نکلتے ہوئے گولی نے 1.0 سے 1.2 سینٹی میٹر کا زخم کیا۔ ایم ایل رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گولی احسن اقبال کے بازو سے…
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 566 ارب روپے سے زائد رقم بھارت منتقل کئے جانے کی تحقیق کا اعلان کیا ہے۔ نیب کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فنڈز منتقلی کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کی مائگریشن اینڈ ریمیٹنس بک 2016 میں رقم کی اس منتقلی کی نشان دہی کی گئی تھی۔ یہ انکشاف بھی کیا گیا تھا کہ…
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نےٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات کیبل کے بغیر براہ راست ناظرین کے گھروں تک پہنچانے والی ٹیکنالوجی ʼʼڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) کی نیلامی سےمتعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے پیمرا کو نیلامی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ منگل کے روز سامنے آنے والی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ 2016 میں پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) نے ڈی ٹی ایچ کے تین لائسنس 14 ارب 69 کروڑ 40…














