Author: Sehrish Qureshi

اسلام آباد: خنجر کے وار کر کے زخمی کی گئی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کے وکیل حسان نیازی کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے شاہ حسین کو رہا بھی کر دیا تو خدیجہ سمیت سب ان کا فیصلہ قبول کریں گے۔ ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی کے وکیل حسان نیازی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقدمہ بہت مضبوط ہے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خدیجہ نے چیمبر میں بلا…

Read More

اسلام آباد: خنجر کے واروں سے شدید زخمی ہونے والی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے میرے مقدمہ کا ازخود نوٹس لے کر معاشرے کی جیت کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے۔ ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقتور طبقہ انتہائی ظالمانہ انداز سے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے، اس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری آواز چیف جسٹس ثاقب نثار تک…

Read More

اسلام آباد: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے وکیل یاسر لطیف ہمدانی کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ ریحام خان نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں ریحام خان کی متنازعہ کتاب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ میری موکلہ سے ای میل کے ذریعے رابطے کی کوشش ضرور کی گئی تھی مگر انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کا…

Read More

اسلام آباد: عید کی آمد آمد ہے اور دیگر خواتین کے ساتھ ساتھ ہم نیوز کی ٹِم ٹِم اور ٹَم ٹَم بھی درزیوں کے نخروں سے پریشان ہیں، ایک کو کپڑے سلوانے کا موقع نہیں مل رہا تو دوسری سرے سے اس میں دلچسپی ہی نہیں رکھتی بلکہ ریڈی میڈ لباس کی شائق ہو گئی ہے۔ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کو ہے اور ایسے میں ہر کوئی عید کے لیے اپنا من پسند لباس بنوانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ریڈی میڈ کپڑے بہت مہنگے پڑتے ہیں اس لیے خواتین کپڑا لے کے سلائی کروانے کو ترجیح دیتی…

Read More

اسلام آباد: عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے امیدواران کے نامزدگی فارم میں تبدیلی کو مبصرین نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل سیاست دانوں کی بدنیتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیدوار کے معاملے میں زیادہ سے زیادہ تفصیل ظاہر کیا جانا ووٹر کا حق ہے۔ ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور ہم نیوز کے چیف ایڈیٹر عامر ضیا کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین نے مل کر نامزدگی فارم میں سے دس ضروری شرائط حذف کر کے ملک پر ظلم کیا ہے، بدنیتی پر مبنی…

Read More

رحیم یار خان: شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میـڈیکل اسٹاف نےایک آکسیجن سلنڈر سے چھ بچوں کی جان بچانے کا ’کارنامہ‘ انجام دے دیا۔ اسپتال میں صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب بیک وقت چھ شیر خوار بچوں کو مصنوعی تنفس دینے کی ضرورت پڑ گئی۔ اسپتال عملے نے بیک وقت چھ بچوں کی جان بچانے کے لیے ایک سلنڈرسےآکسیجن فراہم کرنا شروع کردی۔ صورتحال اس وقت گھمبیرہوگئی جب شیرخوار بچوں کو ایمرجنسی سے وارڈ میں منتقل کرنے کی ضرورت پڑی۔ بچوں کی وارڈ میں منتقلی کے دوران مائیں خود سلنڈر اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ…

Read More
مولانا کے دھرنے میں شرکت: نوازشریف نے داماد کے ہاتھ اہم پیغام بھجوا دیا

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب کی بہت خدمت کی اور اب یہی خدمت ان کے گلے پڑ گئی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام اورآئندہ نسلوں کو قربان کرکے صرف ایک ذات کی خوشامد کی جارہی ہے۔ نواز شریف نےوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو شاباش دیتے ہوئےان کے حالیہ بیان کو سراہا اور کہا کہ کبھی طلال کو پکڑ لیتے ہیں تو کبھی دانیال کو۔ انہوں نے کہا کہ بے اصول لوگ پرویز مشرف کی حمایت کررہے ہیں،کسی بے…

Read More

پشاور: ’ڈیجیٹل یوتھ سمٹ‘ کے نام سے دو روزہ بین الاقوامی آٹی ٹی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ عالمی بینک اور خیبر پختنونخوا حکومت کے تعاون سے منعقدہ کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ کانفرنس میں طلبا، ماہرین، سرمایہ کار، اساتذہ، بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندے، غیرملکی مندوبین اور سرکاری حکام شرکت کررہے ہیں۔ 2014 سے ہر سال منعقد ہونے والی کانفرنس سے طلبا و طالبات کو یہ موقع میسر آتا ہے کہ وہ آئی ٹی کے ماہرین اور اساتذہ سے براہ راست استفادہ کرپاتے ہیں۔ پروگرام کے مطابق پشاورڈیجیٹل…

Read More

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کا آخری اوراپنا پہلا بجٹ پیش کرنےوالے وفاقی وزیرخزانہ نے صحت کے بجٹ میں کمی کردی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صحت کے شعبے میں ترقیاتی بجٹ گزشتہ سال کی نسبت 48 فیصد کم کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں صحت کا ترقیاتی بجٹ 48 ارب روپے مختص کیا گیا تھا۔ آئندہ مالی سال کے لئے صرف 25 ارب روپے صحت کے شعبے میں ترقیاتی مد کے لیے رکھے گئے ہیں۔ اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحت کے شعبے کی حالت پہلے ہی ابتر ہے۔ دستیاب اعداد و…

Read More

کابل: افغان صوبہ ہلمند میں فوجی مرکز پر ہونے والے حملے میں چھ افراد جاں بحق، سات زخمی ہوگئے ہیں۔ آج صبح جنوبی صوبہ ہلمند کے ڈسٹرکٹ ناد علی میں واقع فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق جب کہ سات زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ عام شہری بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں جنوبی کور کمانڈر کے ترجمان میجرعبدالقدیر بہادرزئی نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ صوبہ ہلمند میں فوجی بیس کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے…

Read More

برطانیہ: برمنگھم میں دہشت گرد ڈرائیور نے شاہ جلال مسجد کے باہر کھڑے دو افراد گاڑی تلے کچل دیے۔ پولیس کے مطابق سلور رنگ کی گاڑی آسٹن کے علاقے میں دو افراد کو کچل کر فرار ہوگئی۔ گاڑی کی شدید ٹکر نے دونوں افراد کو زخمی کردیا،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک زخمی کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں،دوسرا معمولی زخمی ہے۔ برطانوی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں حادثے کے عوامل کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ پولیس حکام  کے مطابق وہ حادثے کا تمام…

Read More
سندھ میں میٹرک امتحانات، نقل مافیا آج بھی سرگرم، پرچے آؤٹ

سکھر: لاڑکانہ اور سکھر امتحانی بورڈز کے پرچے حسب معمول وقت سے قبل ’آؤٹ‘ ہو گئے۔ لاڑکانہ امتحانی بورڈ کے تحت آج منعقد ہونے والا گیارہویں جماعت کا فزکس کا پرچہ ’واٹس اپ ‘ کے ذریعے طلبا و طالبات تک پہنچ گیا۔ سکھر امتحانی بورڈ کے زیراہتمام گیارہویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ بھی امتحان شروع ہونے سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دستیاب تھا۔ اطلاعات کے مطابق امتحانی پرچے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے علاوہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر بھی دستیاب ہیں۔ امتحانات میں شریک طلبا و طالبات کو ہر قسم کی ’امداد‘ پہنچانے کے…

Read More

سیؤل: دہائیوں کی نفرت اور دشمنی کے بعد شمالی اور جنوبی کوریا کے تعلقات کم جونگ ان کے دورے سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ اس دشمنی ، کشیدگی اور تناؤ کی ابتدا دوسری جنگ عظیم سے ہوئی تھی۔ دوسری جنگ عظیم نے صرف لاکھوں انسانوں کی قربانی ہی نہیں لی بلکہ دنیا کا جغرافیہ بھی بدل ڈالا۔ 1945 میں جب جاپانی افواج نے جزیرہ نما کوریا میں امریکی اتحادیوں کے سامنے ہتھیارڈالے تو 1269 سال سے متحد یہ ملک بھی دولخت ہوگیا۔ جزیرہ نما کوریا کا شمالی حصہ روسی اورجنوبی حصہ امریکی تسلط میں چلا گیا۔ ابتدا میں…

Read More