پشاور ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کا میلہ سج گیا


پشاور: ’ڈیجیٹل یوتھ سمٹ‘ کے نام سے دو روزہ بین الاقوامی آٹی ٹی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔

عالمی بینک اور خیبر پختنونخوا حکومت کے تعاون سے منعقدہ کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

کانفرنس میں طلبا، ماہرین، سرمایہ کار، اساتذہ، بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندے، غیرملکی مندوبین اور سرکاری حکام شرکت کررہے ہیں۔

2014 سے ہر سال منعقد ہونے والی کانفرنس سے طلبا و طالبات کو یہ موقع میسر آتا ہے کہ وہ آئی ٹی کے ماہرین اور اساتذہ سے براہ راست استفادہ کرپاتے ہیں۔

پروگرام کے مطابق پشاورڈیجیٹل یوتھ سمٹ میں اس سال دنیا بھر سے تین ہزار سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں۔

بین الاقوامی آئی ٹی کانفرنس سے سو افراد خطاب کرکے اپنے تجربات سے نوجوان طلبا و طالبات کو آگاہ کریں گے۔

ہم نیوز کے نمائندے ذیشان انور سے بات کرتے ہوئے سمٹ میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز کی ترویج کے لیے اس پلیٹ فراہم کی فراہمی خوش آئند ہے۔

شریک طالبات نے کہا کہ خواتین کو باہر نکل کرکام کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے یہاں آکر گھر بیٹھے کام کرنے کے طریقے تلاش کریں گے۔


متعلقہ خبریں