اسلام آباد: کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں ہونے والے چھٹے ہم ایوارڈز کی تقریب آج ٹی وی پر نشر ہورہی ہے۔ ہم نیٹ ورک کے تعاون سے منعقد کیے گئے سالانہ ہم ایوارڈزشو میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی کہکشاں نے تقریب کو جہاں چار چاند لگائے وہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی خوب سراہا گیا۔
ایوارڈز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ #HumAwards اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹریند بن گیا ہے۔
ہم ایوارڈز کی تقریب ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگی۔۔#HUMTV #HumAwards #KashmirHUMAwards pic.twitter.com/l2ihwKUG0u
— HUM News (@humnewspakistan) September 8, 2018
لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ہم ایوارڈز کی تقریب نشر ہونے کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔
Bohat dino kay intezar kay bad finally #HumAwards on air only on hum tv #KashmirHumAwards pic.twitter.com/nJtfgahU3c
— sunena….. ⛱️ (@fragranceofluv) September 8, 2018
شائقین نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کی اسٹیج پرفارمنس پر دل کھول کر داد دی تو کچھ ٹوئٹر صارفین نے من پسند اداکاروں کو ایوارڈ نا دیے جانے پر گلے شکوے بھی کیے۔
نئے ابھرتے ہوئے اداکار احد رضا میر کی کریئر کی پہلی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔ صارفین حیران تھے کہ احد صرف اچھے اداکار ہی نہیں ہیں بلکہ اچھے ڈانسر بھی ہیں۔
Ahad Raza Mir can also dance so well.#HumAwards pic.twitter.com/Ovuq718dhA
— M. (@Mahnoorizhere) September 8, 2018
فواد خان، احد رضا میر اور حمزہ علی عباسی کے پرکشش انداز کے چرچے ہوئے تو ‘پرواز ہے جنوں’ کی اداکاراؤں کبری خان اور ہانیہ عامر کی پرفارمنس کو بھی خوب داد ملی۔
Gorgeous @KubraMKhan and Hania Amir are killing the stage with their dance performance at #HumAwards pic.twitter.com/pBRtDg1YR7
— Adnan Alam ?? (@AdnanAlams) September 8, 2018
ہم ایوارڈز کی گونج نا صرف ملک کے کونے کونے بلکہ پڑوسی ملک میں بھی سنائی دی۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارفین بھی تقریب کے مزے لوٹتے رہے اور اپنے خیالات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کرتے رہے۔
Ali: Arey Yaar Yumna Zaidi nazar ni aarahi..
Yasir: #Yumnazaidi mujhe b nzar ni aarhi wo unko kaha b tha main ne ki cushion rakh ke baithein…
??Yasir ??#HumAwards pic.twitter.com/QELAJoKMuJ
— Bushra ?? (@bushrareal202) September 8, 2018