پاکستان 30 مئی کو چین کی نیشنل اسپیس ایجنسی کے تعاون سے اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجا جائے گا۔
سپارکو کے زیر اہتمام جدید مواصلاتی سیٹلائٹ کی لانچنگ کے حوالے سے اسلام آباد میں سیمینار ہوا۔ سپارکو حکام نے بتایا کہ پاکستان میں 30 مئی کو لانچ ہونے والا سیٹلائٹ پندرہ سال کے لیے ہوگا۔
برائلر گوشت کی قیمت میں 35روپے کلو اضافہ
سیٹلائٹ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں نے چینی شراکت داری سے تیار کیا جو فائیو جی کوریج کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ سیٹلائٹ ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی میڈیسن اور آن لائن سرگرمیوں کی کوریج کو بہتر کرے گا۔
سپارکو کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان ورژن اور مواصلاتی نظام کی بہترفراہمی میں معاون ہوگا۔ 2026 میں پاکستان کے پہلے سیٹ ون آر کی مدت ختم ہورہی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اتفاق
2027 میں پاک سیٹ ٹو سیٹلائٹ لانچ کردیا جائے گا۔ اس وقت مواصلاتی رابطے کے حوالے سے پاکستان کا ایک سیٹلائٹ خلا میں موجود ہے۔