سندھ میں سردی کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کارتبدیل

school timing

محکمہ تعلیم  سندھ نے سردی کے پیش نظر اسکول کے اوقات کارتبدل کر دئیے ہیں ۔

قرارداد منظوری، پی ٹی آئی نے سنیٹر گردیپ سنگھ کو نوٹس جاری کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق سکولزلگنے کے اوقات کار ساڑھے8بجے کر دئیے گئے ہیں ،اسکولز کے لگنے کے اوقات کار میں تبدیلی کا اطلاق 31 جنوری تک رہے گا،اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب میں ایک مرتبہ پھر اسکولوں میں تعطیلات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکولز ایجوکیشن افسران کا اجلاس طلب کر لیا جس میں تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے دوران موسم کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار

پہلی تجویز پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کی جائیں۔دوسری تجویز سکول کے ٹائمنگ 9 سے 2 بجے تک کی جائے۔ تیسری تجویز مڈل تک تمام بچوں کو مزید چھٹیاں دے دی جائیں۔

نہم دہم کی کلاسز کو امتحانات کی تیاری کے لیے سکول بلایا جائے۔رپورٹ کے مطابق کوئی ایک تجویز زیر غور لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں