بجلی مزید فی یونٹ 4.12 روپے مہنگی ، صارفین پر 35 ارب کا بوجھ پڑے گا

بجلی

بجلی کے بلوں میں کتنے قسم کے ٹیکس وصول کیے جا رہے ؟ بڑا انکشاف


بجلی مزید مہنگی ، ایک ماہ کیلئے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا جس پر نیپرا نے گزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں ،اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا،  صارفین پر 35 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔


متعلقہ خبریں