تیسرےکاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر پھر سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ہوئی ہے
جس کے بعد امریکی ڈالر 281 روپے 89 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔
آج صبح بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 39 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/bfEofcHWXE#SBPExchangeRate pic.twitter.com/xeNHWN25ys
— SBP (@StateBank_Pak) January 3, 2024
خیال رہے کہ گزشتہ دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر معمولی اضافہ ہونےکے بعد 281 روپے 89 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا ۔