فلسطین سے اظہار یکجہتی، جنوبی افریقی پارلیمنٹ میں اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کی قرارداد منظور


اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کے خلاف جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔

پارلیمنٹ میں کثرت رائے سے یہ قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات اُس وقت تک معطل رکھے جائیں گے جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں کرلیتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیلی سفارتخانے کو بند کرنے کی حمایت سے متعلق بیان کے بعد اسرائیل نے مشاورت کے لیے اپنا سفیر جنوبی افریقہ سے واپس بلا لیا تھا۔

اسرائیلی جارحیت کا 47 واں روز ، حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے پوتے سمیت مزید درجنوں فلسطینی شہید

برطانوی خبر رساں اداررے رائٹرز کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت افریقن نیشنل کانگریس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ میں اسرائیلی سفارت خانے کو بند کرنے کے لیے پارلیمانی تحریک کی حمایت کرے گی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ اسرائیل نے جنوبی افریقہ کے تازہ ترین بیانات کے بعد اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیل سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔


متعلقہ خبریں