اکتوبر میں ترسیلات زر میں 11.5 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک state bank

اسٹیٹ بینک نے اووسیز پاکستانیوں کی جانب سے اکتوبر کے مہینے میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے بارے میں تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اکتوبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر ملک بھیجیں،ترسیلات زر میں ماہ بماہ بنیاد پر 11.5 فیصداضافہ ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 24 کے پہلے 4 ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم پاکستان آئی،اکتوبر میں ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اورامریکا سے موصول ہوئیں۔


متعلقہ خبریں