بھارتی فرنچائز نے دو معروف پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کر لیا

Cricket Team

امریکا کی میجر کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں بھارتی فرنچائز کے مالک کی ٹیم سیٹل اورکاس نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم سے معاہدہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی لیگ میں شامل سیٹل اورکاس کی ٹیم انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز دہلی کیپٹلز کے شریک مالک کی ٹیم ہے۔

اعظم خان اور عماد وسیم دونوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلئیرز نہیں ہیں تاہم قومی ٹیم کے جو کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ہیں انہیں بورڈ سے این او سی لینا ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے امریکی لیگ میں کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم ایل سی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔


متعلقہ خبریں