امریکہ کے بعد کینیڈا کی فضائی حدود میں بھی ناقبل شناخت شے کو مار گرایا گیا۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ احکامات ملتے ہی امریکی اور کینیڈین افواج کی مشترکہ کارروائی میں امریکی ایف 22 جنگی طیارے نے شمالی کینیڈا کے علاقے یوکون کے اوپر اڑتی ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے۔
جسٹن ٹروڈو کی ٹوئٹ سے قبل نارتھ امریکن ائیرو ڈیفنس کمانڈ نے کہا تھا کہ کینیڈا کے فضائی حدود میں ایک ناقابل شناخت شے کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
I ordered the take down of an unidentified object that violated Canadian airspace. @NORADCommand shot down the object over the Yukon. Canadian and U.S. aircraft were scrambled, and a U.S. F-22 successfully fired at the object.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) February 11, 2023
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں جسٹن ٹروڈو نے لکھا کہ انہوں نے امریکی صدر سے بات کی ہے اور اب کینیڈین افواج اس شے کے ملبے کو جمع کرنے کا بعد اس کا تجزیہ کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی الاسکا کے اوپر اڑتی کسی ناقابل شناخت شے کو مارگرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل امریکا نے مشتبہ چینی جاسوس غبارہ مار گرایا تھا۔