سود کا کاروبار کرنے والے اداروں کا بائیکاٹ کریں، مفتی تقی عثمانی

Mufti Taqi Usmani

پاکستانی لڑکیوں کی عالمی مقابلہ حسن میں شرکت مفتی تقی عثمانی کا شدید ردعمل


کراچی: مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ عوام سود کا کاروبار کرنے والے اداروں کا بائیکاٹ کریں۔

مفتی تقی عثمانی نے سود کے خاتمے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود کے خاتمے سے متعلق عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور سفارشی کمیشن کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارشات پر عمل درآمد کے لیے بااختیار ٹاسک فورس کی ضرورت ہے اور عوام سود کا کاروبار کرنے والے اداروں کا بائیکاٹ کریں۔ نظریاتی اختلافات کا دائرہ علمی حلقوں تک محدود ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ہر وار کیلئے تیار ہیں، فواد چودھری

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سود کو ختم کرنے کے لیے متفقہ آواز اٹھانی ہے جبکہ حکومت کو سود کے خاتمے کے لیے عملی کوششیں کرنی چاہیئیں اور بلاسود بینکاری کو عملی طور پر لاگو کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فورم سود کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے اور سود کے خاتمے کے خلاف اپیلیں واپس نہ لینے والے بینکوں کا بائیکاٹ کیا جائے۔ ملک کی 3عدالتیں سود کے خلاف فیصلے دے چکی ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ وزارت خزانہ میں غیر سودی نظام کے لیے ڈویژن قائم کیا جائے اور وزارت خزانہ میں سود کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں