رانا ثنا اللہ نے مال بنایا، کرپشن کی اور دھوکا دیا، شہباز گل


اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کو آج عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی اشیاء واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

شہباز گل ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے، شہباز گل کے وکیل کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کر دی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے پولیس کو آج عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی اشیاء واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز گل کی اشیاء واپس نہ کی گئیں تو پھر عدالت آجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ ہوگا،تیاری مکمل،شہباز،رانا الٹے لٹک جائیں کچھ نہیں کرسکتے، عمران خان

عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپرداری کی درخواست جزوی منظوری پر شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے معاملات کو عدالت میں ہی رہنا چاہیے، گزشتہ دس دنوں میں میری تقریباً 4 پیشیاں ہو چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں سے پاکستان میں تماشا دیکھا جارہا ہے، رانا ثنا اللہ نے مال بنایا، کرپشن کی اور دھوکا دیا، آپ کے سامنے ہے کہ تھانہ کوہسار وارنٹ گرفتاری پر تعمیل نہیں کروا رہا، دو مختلف پاکستان دکھائی دے رہے ہیں، مجھے ہتھکڑیاں لگا کر اسلام آباد کچہری لایا جاتا تھا۔

اس توہین کا کسی نہ کسی نے تو حساب دینا ہے، اگر کوئی حساب نہیں دیگا تو یاد رکھیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے وہ خود حساب لے گا۔


متعلقہ خبریں