امریکا ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے، جوبائیڈن

جوبائیڈن

ایران میں جاری مظاہروں پر امریکی صدر جو بائیڈن کا ردعمل سامنے آگیا، امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے۔

 وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی صدر کا بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران میں مظاہروں میں شامل خواتین اور طلبا کے خلاف کریک ڈاؤن کی اطلاعات پر فکر مند ہوں۔ امریکا ایرانی حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے اور لوگوں کے آزادانہ احتجاج کے حق کی حمایت کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں ہنگامے، 50 افراد ہلاک، 700 سے زائد گرفتار

واضح رہے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا کو قرار دیا تھا۔

ایران ہیومن رائٹس، جو کہ ناروے میں موجود ایک این جی او ہے، کا کہنا ہے کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے نتیجے میں 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں