راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضد اور انا چھوڑ کر انتخابات کا فوری فیصلہ کیا جائے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے جبکہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا اور صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی اور شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لیے انجینئر منگواتا ہے۔
سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے۔اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی۔شریف خاندان بھارت سےبغیر کلیئرنس اپنی شوگرملوں کےلئے انجینئر منگواتا ہے۔سیاستدان عام آدمی کےمسائل نہیں سمجھ رہا،صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 25, 2022
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک
شیخ رشید احمد نے کہا کہ حالات کے تقاضے دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے۔ ستمبر ستمگر ہے اور اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اگر کسی نے کال نہ دی تو بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے اور وقت کا تقاضا ہے کہ انا اور ضد چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔
حالات کےتقاضوں کودیکھ کرن لیگ بھی الیکشن مہم پرنکل رہی ہےستمبرستمگر ہے،اکتوبرمیں اہم فیصلے ہوجائیں گےمعاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ اگرکسی نےکال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پرہونگےکیونکہ ان کےگھروں میں بھوک اورننگ ہےوقت کاتقاضہ ہےکہ انااورضد کوچھوڑکر صاف،شفاف الیکشن کافوری فیصلہ کیاجائے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 25, 2022