وفاقی کابینہ کا نیب قوانین میں ترمیم کا فیصلہ ، کمیٹی بنانے کی منظوری


وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدار ت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نیب ترامیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

کابینہ اراکین نے اظہار کیا کہ نیب کا کالا قانون صرف سیاسی انتقام ، سرکاری اہل کاروں اور کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے۔

انہی قوانین کی وجہ سے بیوروکریسی فیصلے لینے سے ڈرتی ہے جس کی وجہ سے اہم ترین امور میں ملک کا نقصان ہو جاتا ہے۔

حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

کابینہ نے نیب ترامیم کیلئے وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔ اس کمیٹی میں وکالت ، بنکاری ، بیوروکریسی اور دیگر شعبوں سے منسلک نامور شخصیات بھی شامل کئے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ ملک میں شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے جس کیلئے خصوصی ٹاسک فورس وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے زیر انتظام تشکیل دی گئی ہے ۔

یہ ٹاسک فورس ماحولیاتی تبدیلیوں کے تدارک کیلئے اقدامات لے گی تاکہ پاکستان کو درپیش خطرات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں