سونا مہنگا ہو گیا: پاکستان میں قیمت کا نیا ریکارڈ بن گیا

سونا سستا

کراچی: سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے، 1500 روپے فی تولہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس طرح سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید اڑھائی فیصد اضافہ کر دیا

ہم نیوز نے سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔

ملکی مارکیٹ میں اس وقت 1500 روپے فی تولہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1 لاکھ 34 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

گہرے سمندر سے سونا اور بیش قیمت اشیا دریافت

اعداد و شمار کے تحت اس وقت دس گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 141 روپے ہوگیا ہے۔

آئندہ سال ٹیکس سونامی کے ذریعے ایک لاکھ ملازمتیں دیں گے، شبلی فراز

ہم نیوز نے سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر اضافے سے1927 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں