لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آنے والی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
السلام علیکم: اللہ کے فضل سے سلامت ہوں، ڈاکٹر عبدالقدیر کو تردید کرنا پڑگئی
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے تردید سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو بیان میں کی ہے۔
I would like to thank everyone for their prayers and concern.
I am Alhamdolillah quite well and very much alive 😊
Any other news is just fake news.— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) March 20, 2022
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ الحمد للہ! میں بالکل صحتمند ہوں اور زندہ ہوں۔
استاد حامد علی خان کے بیٹے کو ’تردید‘ کا سہارا لینا پڑگیا
صوبائی وزیر صحت نے اس ضمن میں کہا ہے کہ میرے لیے فکر مند ہونے اور دعاؤں میں یاد رکھنے پر شکر گزار بھی ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ تمام خبریں فیک ہیں۔
ممتاز ٹی وی آرٹسٹ ذہین طاہرہ کے بیٹے کو بھی ’تردید‘ کرنا پڑگئی
واضح رہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے متعلق جھوٹی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں۔