آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات طے

آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات طے

لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشر یف کے درمیان ایک اور ملاقات طے پا گئی ہے۔

پنجاب میں ہماری سیاست تگڑی ہوتی تو ن لیگ کی سیاست ختم ہوچکی ہوتی، فواد چودھری

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ آصف زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات بہت جلد ہو گی۔

اس سلسلےمیں ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے اختتام پر سابق صدر پاکستان ن لیگ کےمرکزی صدر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

ن لیگ، پیپلز پارٹی قیادت ملاقات، حکومت کیخلاف تمام آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی جائے گی۔

شہباز، زرداری ملاقات سے کھلاڑی اور اناڑی خوفزدہ ہیں: فضل الرحمان

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذرائع سے بتایا ہے کہ آصف زرداری اور میاں شہباز شریف حکومت مخالف لائحہ عمل کو حتمی شکل بھی دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی دونوں رہنماؤں کےدرمیان ایک تفصیلی ملاقات ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں