ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی رواں سال ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔
پہلے روز کا اختتام: بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے
ہم نیوز کے مطابق شاہین آفریدی رواں سال ٹیسٹ میچز میں اب تک 42 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارتی اسپنر ایشون نے 41 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان ہی کے حسن علی 38 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبرپر براجمان ہیں۔
Shaheen Afridi and Hasan Ali are among the leading wicket takers in Test cricket this year ???#BANvPAK pic.twitter.com/en1XlEKcLp
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) November 28, 2021
پاکستان اور بنگلہ دیشن کےدرمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
بھارت کیخلاف تباہ کن بولنگ، آئی سی سی کا بڑا اعزاز شاہین کے نام
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 83 رنز کی برتری حاصل ہے۔
بنگلہ دیش میں زلزلہ، قومی ٹیم محفوظ
مشفق الرحیم 12 اور یاسر علی 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین اور حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز ہی بنا سکی تھی۔