ورلڈ کپ:بائیو سیکیور ببل توڑنے پر امپائر مائیکل گاف پر پابندی


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بائیو سیکیور ببل کے قوانین کی خلاف ورزی پر انگلش امپائرمائیکل گاف کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق مائیکل گاف چھے روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ بائیو سیکیورٹی پینل نے  انگلش امپائر کو قرنطینہ منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹی20 ورلڈکپ سے باہر

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ مائیکل گاف نے بائیو سیکیور ببل کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ 41 سالہ امپائر بغیر اجازت اپنے ہوٹل سے باہر گئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکل گاف یو اے ای میں سخت بائیوسیکیور ببل کی خلاف ورزی کر کے لوگوں سے ملے جبکہ آئی سی سی آفیشلز معاملے کی تفصیلی تفتیش کر رہے ہیں ۔

مائیکل گاف کو انڈیا نیوزی لینڈ میچ سپروائز کرنا تھا لیکن ان کی جگہ مرائس ایراسمس کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، آئسو لیشن کے دوران مائیکل گاف کا روزانہ کوویڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈکپ:پاکستان آج نمیبیا سے مد مقابل ہو گا

یا درہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں ، امپائرز اور آفیشلز پر یکساں اور سخت پابندیاں  لگائی گئیں ہیں اور اوہ بائیو سیکیور ببل یں موجود لوگوں کے علاوہ کسی سے نہیں مل سکتے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں