پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان اور مایا علی کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئرکیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور صرف چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد کی جانب سے تصاویر کو پسند کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
دونوں کا برائیڈل شوٹ ہے لیکن انداز الگ اور منفرد ہے،عائزہ سفید لباس میں آنکھوں میں کاجل ڈالے اپنا جادو جگا رہی ہیں تو مایا گلابی رنگ میں نازک دلہن کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
عائزہ اور مایا دونوں ہی اپنی تصاویر اور فوٹو شوٹ شئیر کر کے انسٹا پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔
یاد رہے انسٹاگرام پر عائزہ کے ایک کروڑ فولورز ہیں جبکہ مایا کے 60 لاکھ فولورز ہیں۔