نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک دکاندار نے 20 منٹ میں رول کھانے والے کو 20 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔
بھارت کے ایک دکاندار کی ویڈیو انسٹا گرام پر وائرل کر گئی جس میں اس نے اپنی دکان کا رول کھانے والے کے لیے 20 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے تاہم شرط یہ ہے کہ یہ رول 20 منٹ میں ختم کرنا پڑے گا۔
دکاندار کی جانب سے منفرد پیشکش کو گاہکوں کی طرف سے ایک اچھا آئیڈیا قرار دیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
مذکورہ رول کو بھارت کا سب سے بڑا رول قرار دیا جا رہا ہے جس کا وزن تقریباً 10 کلو ہے اور اس ایک رول میں 30 انڈے ڈالے جاتے ہیں۔ اس رول کو 2 بندے مل کر بناتے ہیں۔
اس رول میں نوڈلز، پنیر، کباب سمیت دیگر اشیا شامل کی جاتی ہیں۔ جو ایک نارمل کھانے سے بھی زیادہ ہے۔ ایک عام انسان تقریباً 10 منٹ میں کھانا کھا لیتا ہے لیکن یہ رول 20 منٹ میں بھی ختم کرنا نہ ممکن ہے۔ رول کی لمبائی 3 سے سوا 3 فٹ ہے۔