اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی بریت کی خبر جھوٹی ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نہ کوئی مقدمہ تھانہ حکومت پاکستان کی شکایت تھی۔ یہ کیسےلوگ ہیں جو مشکوک قرار پائے اور یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی بریت کی خبر جھوٹی ہے کیونکہ منی لانڈرنگ کا کیس پاکستان میں چل رہا ہے وہ یہاں رسیدیں دیں۔
برطانیہ کے NCA نے خود سے سلیمان شہباز کی مشکوک ٹرانزیکشن کی رقم کو منجمد کیا۔ بعد میں اس کی منجمدی ختم کر دی۔ نہ کوئی مقدمہ تھا نہ کوئی پاکستان کی شکایت نہ کوئی کیس چل رہا تھا۔ یہ کیسے بے حیا لوگ ہیں۔یہ مشکوک کرار پائے اور یہ ان کے لئے فخر کی بات ہے۔رقم ریلیز ہونے پر بری ہوگئے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 27, 2021
معاون خصوصی نے کہا کہ شریف فیملی کے گھر کے آدمی کے ذریعے جھوٹی خبر بریک کروائی گئی کہ شہباز شریف بری ہو گئے ہیں۔