دبئی: پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی کے موقع پر دبئی کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کو پاکستان کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
Dubai’s Burj Khalifa, the world’s tallest building, illuminated with colors of the Pakistani flag this evening to mark 75th Independence Day of Pakistan. #PakistanZindabad #PakistanIndependenceDay #14AugustAzadiDay #14August @ForeignOfficePk @GovtofPakistan @FMPublicDiploPK pic.twitter.com/2eM7L5zrtK
— Pakistan Embassy UAE (@PakinUAE_) August 14, 2021
برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کے موقع پر سینکڑوں پاکستانی موجود تھے جنہوں نے آزادی کا جشن منایا۔ دنیا کے بلند ترین ٹاور کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کابل میں داخل ہونا شروع ہو گئے
اس موقع پر فضا قومی ترانے سے گونج اٹھی جبکہ ملی نغمے بھی پیش کیے گئے جن پر لوگ بے اختیار جھوم اٹھے۔
اس موقع پر پاکستان پویلین دبئی ایکسپو کا تھیم بھی لانچ کیا گیا اور لوگو کی رونمائی بھی کی گئی۔