پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا گیا اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے آزادی کے جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی جوش و خروش کے ساتھ جشن آزادی منایا۔ کسی نے سبز ہلالی پرچم ہاتھ میں لیے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا اور کسی نےاپنے جذبات کی عکاسی لفظوں کے ذریعے کی۔
View this post on Instagram
معروف اداکار احمد علی بٹ نے قومی پرچم کو سلوٹ کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر لگائی اور لکھا کہ پاکستان کو تعمیر کرو محبت سے۔
انہوں نے اپنے اہلخانہ کیساتھ ایک اور تصویر شیئر کی جس میں میاں بیوی نے قومی پرچم تھام رکھا ہے۔
View this post on Instagram
احمد بٹ نے لکھا کہ ہمارا گھر اور ہماری مادر وطن ہے، ہم کیا اور کون ہیں اس کی وجہ سے۔ آئیے اس کی حفاظت کریں ، اسے گلے لگائیں ، اس کی قدر کریں اور اللہ کا شکر ادا کریں کہ ہم ایک ایسے ملک میں آزاد پیدا ہوئے ہیں جس میں دنیا کا بہترین مسلم ملک ہونے کی صلاحیت ہے۔
View this post on Instagram
منشا پاشا نے بھی کیپشن میں آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ دن سب کے لیے بہتری کا باعث بنے۔
View this post on Instagram
اداکارہ زرنش خان ہرے اور سفید رنگ میں ملبوس دکھائی دیں۔ اداکارہ کی یہ تصویریں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران لی گئیں۔
View this post on Instagram
اداکار ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں قوم کی خوشحالی اور سلامتی کی دعا کی اور تمام مسائل مل کر حل کرنے پر زور دیا۔
View this post on Instagram
نامور اداکارہ عائزہ خان نے جشنِ آزادی کے موقع پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ساتھ ہی انہوں نے کیپشن بھی درج کیا۔
View this post on Instagram
اداکار و میزبان فیصل قریشی نے قومی پرچم کے ہمراہ شیئر کردہ پوسٹ میں اہلِ وطن کو آزادی مبارک کہا۔
View this post on Instagram
اداکارہ منال خان نے بھی اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے پاکستانی پرچم کو تھام رکھا ہے۔
View this post on Instagram
صبور علی نے سفید رنگ کے سادہ لباس میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھا ہے۔
View this post on Instagram
خوبرو اداکارہ کبری خان نے جشن آزادی کے موقع پر سبز دوپٹے کے ساتھ سفید شلوار قمیض زیب تن کئے۔
انسٹاگرام سے جاری اپنی تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ دل سے، میرا پاکستان‘۔
View this post on Instagram
فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یوم آزادی کی مناسبت سے قائداعظم کا قول شیئر کیا ہے۔
انسٹاگرام سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ قائداعظم نے فرمایا ہے کہ “یہ صرف ہماری کوششوں اور اپنی تقدیر پر یقین کے باعث ممکن ہوا ہے کہ ہم پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں ہیں۔ پرچم لہرانا کافی نہیں ہے ، اگر ہم واقعی اس ملک کا احترام کرتے ہیں تو ہمیں اپنے آباؤ اجداد کے نظریات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
View this post on Instagram