جنید صفدر کے ولیمے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ مریم نواز اور حمزہ شہباز میں گانوں کا بھی بڑا تگڑا مقابلہ ہوا جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔
گھر میں شادی ہو اور گانوں کا دور نہ چلے، ایسا کم ہی ہوتا ہے، جنید صفدر کے ولیمے کی تیاریوں کے سسلسلے میں ایک بیٹھک ہوئی تو وہاں گانوں کا بھی دور چل نکلا۔
مریم نواز کے ساتھ بیٹھے حمزہ شہباز نے ’’ ہمیں تم سے پیار کتنا یہ ہم نہیں جانتے‘‘ گا کر محفل لوٹ لی۔
تمھیں کوئی اور دیکھے تو جلتا ہے دل ۔ہمیں تم سے پیار ہے کتنا یہ ہم نہیں جانتے ۔حمزہ شہباز کی زبردست آواز میں –#ولیمہvibes pic.twitter.com/t0HA2KGWTT
— Arif Malik (@arifawan779) December 6, 2021
محفل تگڑی تھی تو مریم نواز نے ’’ کوئی تھا نہ کوئی ہے،تمہارے سوا ‘‘ گایا کر تگڑا جواب دیا۔
مریم نواز شریف اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گنگنا رہی ہیں۔ pic.twitter.com/mpmFkeYJrt
— waqar satti ?? (@waqarsatti) December 6, 2021
مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ایک ساتھ بیٹھے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو لمحوں میں وائرل ہو گئی جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
رائیونڈ میں ہونے والی اس تقریب میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر رہ نما شریک ہیں۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کارڈ کی تصویر بھی وائرل ہے جس پر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کی نکاح کی تصویریں موجود ہیں اور اس کارڈ پر ولیمہ کی تاریخ 17 دسمبر درج ہے۔
View this post on Instagram
کارڈ کو دیکھ کر جنید صفدر کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے تھے کہ انہیں پھر سے سریلی آواز میں گانا سننے کو ملے گا مگر اس بار بات کچھ اور بڑھ گئی اور میدان میں دو نئے گلوکار آ گئے۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کا نکاح ہوا تو انہوں نے تقریب میں محمد رفیع کا گانا ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ گا کرنہ صرف سب کو حیران کر دیا تھا بلکہ تقریب میں سما باندھ دیا تھا۔
View this post on Instagram
خوشگوار موڈ میں اپنی آواز کا جادو جگاتے جنید صفدر کی پرفارمنس سے وہاں موجود لوگ خوب محظوظ ہوتے رہے تھے۔
جنید صفدر کے چھوٹے نانا شہباز شریف کو بھی موسیقی اور گانوں کا بےحد شوق ہے، شہباز شریف کی چند سال پہلے تقریب میں ” اکیلے نہ جانا” گانا گاتے کی ویڈیو نے سب کو ان کے اس ٹیلنٹ سے متعارف کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی بہو کا لہنگا کس ڈیزائنر کا تھا؟
نکاح کی تقریب میں مریم نواز شریک تو نہیں ہو سکیں تھی مگر ان کی ویڈیو کال کے ذریعے بیٹے سے بات کرنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی،جس میں وہ بھی دیگر مہمانوں کی طرح سج سنور کر ویڈیو لنک سے شریک ہوئیں۔
مریم نواز اور کیپٹن صفدر اس وقت ملک میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ہے جس وجہ سے وہ لندن میں تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔
مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے حکومت سے درخواست نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
My son Junaid’s nikah with Ayesha Saif-ur-Rahman Khan will take place in London on 22nd August Insha’Allah. Unfortunately, I will not be able to attend the ceremony owing to blatant victimisation, bogus cases and my name on ECL. 1/2 pic.twitter.com/7HYrm5mNaH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2021
جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔
مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نکاح کی تقریب میں ویڈیو لنک پر جبکہ نواز شریف وہیں پر موجود تھے ، اب کی بار ماما تقریب میں اور نانا ویڈیو لنک پر ہوں گے۔