ٹک ٹاکرز کے لیے خوشخبری: ویڈیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

Tiktok

اسلام آباد: ٹک ٹاک نے اپنے مد مقابل ایپلیکیشنز سے سبقت لینے کے لیے ویڈیو کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔ ٹک ٹاک نے اب ویڈیو کا دورانیہ تین منٹ کردیا ہے جو پہلے سے تین گنا زیادہ ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

ٹک ٹک کی جانب سے کیے جانے والے اعلان سے دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ ٹک ٹاک کے ایک ارب صارفین میں سے صرف 10 کروڑ کا تعلق امریکہ سے ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹاک ٹاک کے پروڈکٹ مینیجر ڈریو کرچوف کا کہنا ہے کہ طویل ویڈیوز کے ذریعے ٹک ٹاکرز کو اس پلیٹ فارم پر بہتر مواد بنانے کا موقع ملے گا۔

ڈریو کرچوف کے مطابق پہلے ویڈیوز کا دورانیہ صرف ایک منٹ تھا اور آئندہ ہفتوں میں دنیا بھر میں صارفین طویل ویڈیوز بنا سکیں گے۔

ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ پڑھ کر سر چکرا گیا، فواد چوہدری

ٹک ٹاک کے پروڈکٹ منیجر نے کہا کہ کچھ  لوگ شاید پہلے ہی تین منٹ کی ویڈیوز بنا رہے ہوں کیونکہ ہم نے دنیا بھر میں صارفین کو تجرباتی ویڈیوز بنانے کا موقع دینا شروع کر دیا ہے۔

ٹک ٹاک چین کی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور یہ دنیا میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے لیکن اسے یوٹیوب اور ٹرلر سمیت دیگر حریفوں کا بھی سامنا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ مستقبل قریب میں ویڈیوز میں تبدیلی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ مستقبل میں ٹک ٹاک اور یوٹیوب بڑے حریف ہیں۔

ٹک ٹاک نے 64لاکھ سے زائد پاکستانی ویڈیوز ہٹا دیں

انہوں نے کہا تھا کہ انسٹاگرام کے نئے فیچرز جلد آ رہے ہیں جن میں ویڈیوز، میسجنگ، کریٹرز اور شاپنگ جیسے فیچرز شامل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں