روسی آبدوزوں کا برفیلی سطح توڑنے کا مظاہرہ


ماسکو: تاریخ میں  پہلی بار تین روسی جوہری آبدوزوں نے بیک وقت آرکٹک میں برفیلی سطح کو توڑنے کا مظاہرہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف ایڈمرل نیکولائی یویمانوف نے روسی صدر ولادیمیر پیوتن کو اطلاع دی ہے کہ آرکٹک مشقوں کے دوران تاریخ میں پہلی بار تین روسی ایٹمی قوت سے چلنے والی بیلسٹک میزائل آبدوزیں بیک وقت برف کے نیچے سخت برفیلی سطح کو توڑتی ہوئی ظاہر ہوئیں۔

یہ آبدوزیں ایک دوسرے سے 300 میٹر کے فاصلے پر تھیں۔ آرکٹک مہم کے دوران روس کی بحریہ کی تاریخ میں پہلی بار 300 میٹر کے فاصلے پر ایک محدود جگہ میں تین جوہری قوت سے چلنے والی آبدوزیں برف کے نیچے سے سامنے آئیں۔

روسی ایڈمرل کی جانب سے بتایا گیا کہ روسی جغرافیائی سوسائٹی کی شراکت سے فرانز جوزف لینڈ جزیرہ نما الیگزینڈرا لینڈ جزیرے اور ملحقہ پانیوں کے علاقے میں ایک وسیع آرکٹک مشق عمقا 2021 جاری ہیں.

انہوں نے بتایا کہ اس مشق میں 600 سے زیادہ فوجی اور سول اہلکار اور 200 کے قریب فوجی ساز وسامان اور خصوصی ہارڈویئر شامل ہیں۔

واضح رہے فی الحال اس علاقے میں ہوا کا اوسط درجہ حرارت منفی منفی 25 سے منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے جبکہ برف کی سطح 1.5 میٹر موٹی اور ہوا کی رفتار 32 میٹر فی سیکنڈ ہے۔


متعلقہ خبریں