سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 22 مریض انتقال کر گئے

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 22 مریض انتقال کر گئے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3582 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 953 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 16 ہزار 632 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 701 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 73 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ  سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلع جنوبی میں 276، ضلع شرقی میں 217 اور کورنگی میں 126نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں 80 ، ضلع غربی میں 50 اور ملیر میں کورونا کے مزید 43 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 291 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں 2 ہزار 463نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد4 لاکھ 82 ہزار 178 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں8کروڑ38لاکھ سےزائد افراد متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 71 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار176 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 37 ہزار 229 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور34ہزار773 زیرعلاج ہیں۔ ملک بھرمیں کورونا کے2ہزار206مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 42 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار560، خیبرپختونخوا ایک ہزار 649، اسلام آباد419، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں 222 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق  اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار608، خیبرپختونخوا58 ہزار701، سندھ 2 لاکھ 15 ہزار679، پنجاب  ایک لاکھ 38 ہزار608، بلوچستان18 ہزار168، آزاد کشمیر میں 8 ہزار277 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں