سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہریار آفریدی

مولانا! آپ دنیا کو کیوں نہیں بتا رہے ہیں کہ انسانیت کو عزت دو؟ شہریار آفریدی

اسلام آباد: چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے بہت سے ملکوں کو آن لائن ویزہ کی سہولت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ ملک کے دیگر حصوں سمیت ساحلی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دیا جائے، گوادر کے ساحلی علاقوں کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالامال صوبہ ہے، ہر شہر میں اسپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت دنیا میں ایکسپوز ہو رہا ہے۔

پاکستان کی تعریف یہاں رہ کر ہی کی جا سکتی ہے، عالمی یوم سیاحت پر صدر پاکستان کا پیغام

یاد رہے کہ 27 ستمبر یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر پاکستان عارف علوی نے کہا تھا کہ ’کہنے کیلئے بہت کچھ ہے، لیکن زمین اور اس کے لوگوں کی تعریف یہاں آکر کی جا سکتی ہے۔ ایک بار جب آپ ہمیں آزمائیں گے توآپ کو پیار ہوجائے گا۔

صدر پاکستان نے’دی پریذیڈنٹ آف پاکستان‘ نامی اکاؤنٹ کا ٹویٹ بھی ری ٹویٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ پاکستان امن، خوبصورتی اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے۔

ہمالیہ، قرارم، ہندوکش، نانگا پربت اور کے 2 پہاڑ اپنی جادوئی خوبصورتی پیش کرتے ہیں۔ موہنجو دڑو اور ہڑپہ کے قدیم کھنڈرات، اور بدھسٹ سائٹس ہماری وادیوں اور میدانی علاقوں کو مزین کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں